حمزہ علی عباسی نے پہلی بار اپنے بیٹے کی ویڈیو مداحوں کے لئے شئیر کر دی

image

پاکستان شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی بہن فضیلہ عباسی کی حمزہ کے معصوم ننھے بیٹے مصطفیٰ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی ہے جنہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوبز شخصیات اپنی روزمرہ زندگی کی مصروفیات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جس کا مقصد مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر جڑے رہنا ہوتا ہے اور مداح بھی ان کی تصاویر اور ویڈیوز پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں۔

مختصر بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ چہرے پر فیس ماسک پہنے بیٹے مصطفیٰ کو گود میں لئے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ان کی بہن نے بھی مصطفیٰ کو اٹھائے مختلف ویڈیوز شیئر کیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کمسن بھتیجے کے ساتھ وقت گزارنے میں خوشی محسوس کررہی ہیں۔

مداحوں کی جانب سے دونوں ویڈیوز پر پسندیدہ کا اظہار کیا جارہا ہے اور صارفین مصطفیٰ کی صحتیابی اور کے لئے دعا گو بھی ہیں۔

واضح رہے کہ مقبول اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور گزشتہ سال 25 اگست کو رشتہ ازدواج میں بندھ گئے تھے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts