بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کی نواسی نے حال ہی میں ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق بتایا۔
امیتابھ بچن کی نواسی 'نویا نویلی نندا' حال ہی میں ایک بزنس وومن بنی ہیں، انہوں نے حال ہی میں اپنا ادارہ 'آرا ہیلتھ' (Aara Health) شروع کیا ہے۔ ان کی یہ آرگنائزیشن مینٹل ہیلتھ اور اس سے جڑی مشکلات کو اجاگر کرنے کا کام کر رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر آرا ہیلتھ کے پیج نے ایک ایڈیو شیئر کی جس میں نویا اور ان کے ساتھ 3 اور لڑکیاں موجود تھیں۔ یہ ادارہ کل چار لڑکیوں نے مل کر شروع کیا ہے جن میں سے ایک امیتابھ بچن کی نواسی نویا ہیں۔
اس ویڈیو میں ہی نویا نویلی نے خود اپنے 'انزائیٹی' (Anxiety) سے دوچار ہونے اور اس کے علاج کے لئے تھیریپی لینے کی بات کا انکشاف کیا۔ نویا نے اپنی اس جدوجہد کے بارے میں بات کرتے ہوئے تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے بتایا کہ 'شروعات میں وہ تھیریپی کے لئے جانے اور اس حوالے سے بات کرنے میں اتنی مطمئن نہیں تھیں'۔
ان کا کہنا تھا کہ 'میرے لئے یہ کافی نیا تھا، میں اس کے بارے میں بات کرنے سے پہلے خود اس کے بارے میں تجربہ کرنا چاہتی تھی۔ حالانکہ میری فیملی کو پتہ تھا کہ میں تھیریپی لے رہی ہوں لیکن شاید کوئی میرا دوست نہیں جانتا تھا کہ میں ایسا کر رہی ہوں۔ مجھے نہیں پتہ کہ میں ابھی انہیں بتا پاؤں گی یا نہیں'۔
تاہم اب نویا اس بیماری سے کافی حد تک پیچھا چھڑوا چکی ہیں۔