یہ گھر ہے یا کوئی محل؟ سستی چیزوں سے کس طرح گھر کو سجایا جائے؟ دیکھیں اداکارہ حرا حسین نے گھر کو کیسے سجایا ہے؟ کچھ منفرد مناظر

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے تقریباً تمام اداکاروں نے ہی اپنے گھر کو بہت خوبصورتی سے سجایا ہوا ہے۔ مہنگی سے مہنگی اشیاء انہوں نے اپنے گھر میں رکھی ہوئی ہے تاکہ ان کی رہائش گاہ خوبصورت اور دلکش لگ سکے۔

ہم آپ کو اکثر و بیشتر ہی اداکاروں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھر کی سیر کرواتے رہتے ہیں، اسی طرح آج ہم آپ کو معروف اداکارہ و میزبان 'حرا حسین' کے گھر کی کچھ تصاویر اور ایک ویڈیو دکھائیں گے، اور ان کے گھر میں موجود خوبصورت چیزوں کی تفصیل بھی بتائیں گے۔

یہ گھر حرا کا سسرال ہے، جسے زیادہ تر انہوں نے خود سجایا ہے، حرا کا کہنا تھا کہ 'میں اور میرے شوہر انگلینڈ سے واپس آنے کے بعد یہاں آگئے اور اب میں اپنے سسرال کے ساتھ رہتی ہوں'۔

Source : Home Love Lifestyle

حرا نے بتایا کہ 'یہ گھر میری ساس کا ہے، لیکن میں اپنی مرضی سے یہاں کی چیزوں کو تبدیل کرتی رہتی ہوں، اور ان تبدیلیوں کو میری فیملی کافی سراہتی بھی ہے'۔


حرا کا کہنا تھا کہ 'مجھے مہنگی چیزیں پسند نہیں ہیں، میری کوشش ہوتی ہے کہ میں سستی چیزیں خریدوں اور انہیں اپنے گھر کا حصہ بناؤں'۔

اداکارہ نے اپنے گھر میں موجود ایک خوبصورت حصے کے بارے میں بتایا جسے لوگ 'جھروکہ' کہتے ہیں، حرا کا اس متعلق کہنا تھا کہ 'میں نے یہ جھروکہ بالکل خستہ حال میں خریدا تھا، میں نے اس کا رنگ تبدیل کیا اور اس میں شیشہ لگوا دیا'۔


اسی جگہ موجود بوتلوں کے حوالے سے بتایا کہ 'یہ بوتلیں ایمپریس مارکیٹ (بوتل گلی) سے خریدی گئی ہیں'۔


اسی جگہ ایک کیبنیٹ بھی موجود تھا جس کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'یہ پرانہ جوتوں کا ریک تھا، میں نے اس میں دروازے لگوائے، اور لائٹس لگا دیں'۔

حرا حسین نے بتایا کہ 'انہیں خود سے مختلف چیزیں اور تجربات کرنے کا کافی شوق ہے اور وہ ان سب میں بے حد محظوظ ہوتی ہیں'۔

دیکھیں اداکارہ کے خوبصورت گھر کی کچھ دیگر تصاویر اور ویڈیو۔











About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts