"میں روزانہ گائے کا پیشاب پیتا ہوں"۔۔۔ اکشے کمار کے اس بیان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

image

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار نے اپنے ایک لائیو سیشن کے دوران یہ انکشاف کیا کہ وہ روز صبح گاۓ کا پیشاب پیتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ ہما قریشی اور بیئر گرلز کے ساتھ لائیو شو کے دوران اداکار نے گائے کا پیشاب پینے کا انکشاف کیا۔

بات کا آغاز یہاں سے ہوا کہ اداکار اکشے کمار نے کچھ روز قبل برطانوی ایڈونچرس بیئرگرلز کے نامور پروگرام ''دی وائلڈ ود بیئر گرلز'' شو میں شرکت کی۔ پروگرام کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ہاتھی کے فضلے سے تیار کردہ چائے پی جس کا کافی ذکر ہوتا رہا ہے۔

تاہم اسی متعلق اداکارہ ہما نواب نے اکشے سے سوال کیا کہ آخر انہوں نے ہاتھی کے فضلے سے تیار گئی کی چائے پینے کی ہمت کیسے کی؟ جواب میں اداکار نے کہا، ''مجھے زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، میں تو اتنا پرجوش تھا کہ فکر کی کوئی بات نہیں تھی کیونکہ میں ہر روز صبح گائے کے پیشاب کو آیورویدک دوا کے طور پر استعمال کرتا رہا ہوں، تو میرے لیے یہ کوئی بڑی بات نہیں تھی"

واضح رہے ہندو مذہب میں گاۓ کے پیشاب کو بہت مقدس مانا جاتا ہے، ہندوؤں کے مطابق اس میں بہت سی بیماریوں کا علاج ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts