ڈائیٹنگ اور ورزش کے علاوہ کس چیز سے آپ کا 'موٹاپا' دور ہو سکتا ہے؟ جانیں انتہائی آسان طریقہ

image

موٹاپا آج کل خواتین اور مردوں کا اہم اور بڑا مسئلہ ہے۔ بہت سے کم عمر افراد اپنے وزن میں اضافے کے باعث بڑی عمر کے لگتے ہیں۔ ان کا وزن ان کے لیے شرمندگی کا باعث بن جاتا ہے۔

لوگ ورزش اور ڈائیٹنگ کو وزن میں کمی کے لیے استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک اور عنصر ہے جو آپ کے بڑھے ہوئے وزن میں کمی کر سکتا ہے۔

نیند پورا نہ ہونا وزن بڑھا دیتا ہے۔ جی ہاں، اگر آپ نیند صحیح طریقے سے پوری کر رہے ہیں تو آپ کا وزن بالکل متوازن رہے گا لیکن اگر آپ ٹھیک سے نہیں سو رہے اور نیند پوری نہیں ہورہی تو یہ آپ کے جسم کی چربی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بات ایک سروے سے معلوم ہوئی، مسلسل 2 ہفتے تک روزانہ ساڑھے آٹھ گھنٹے نیند لینے کے بجائے اسی دوران ساڑھے پانچ گھنٹے تک نیند لینے سے جسمانی چکنائی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ نیند جسم کو کیسے متاثر کر کے وزن بڑھاتی ہے؟

دراصل نیند کی کمی ہمارے جسم کی بھوک، میٹابولزم اور ہاضمے پر اثرانداز ہوتی ہے۔ جسم کے 2 اہم ہارمون گریلن اور لیپٹن ہیں جو نیند کی کمی سے شدید متاثر ہوتے ہیں۔

لہٰذا اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا وزن متوازن ہو اور یہ ہمارے لیے شرمندگی کا باعث نہ بنے، تو ہمیں ہر حال میں اپنی نیند پوری کرنی ہوگی۔ کوشش کریں کہ رات کو وقت پر سویا جائے اور 8 گھنٹے کی مکمل نیند لے کر اٹھا جائے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts