ایسا روپ اپنایا کے انوشکا شرما ہی لگنے لگیں! پاکستان کی وہ مشہور اداکارائیں جو بھارتی اداکاراؤں کو کاپی کرتی ہیں

image

بالی ووڈ انڈسٹری دنیا بھر کی مقبول ترین فلم انڈسٹری ہے۔ یہاں کی ناصرف فلمیں ہٹ ہوتی ہیں بلکہ اداکاروں کے بھی لاکھوں مداح دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں۔

بالی ووڈ کی تمام اداکاراؤں کو سٹائل آئیکن سمجھا جاتا ہے، تاہم ہماری پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی بھی کئی اداکارائیں بھارتی اداکاراؤں سے کافی متاثر نظر آتی ہیں۔

پاکستان کی چند اداکاراؤں نے بالی ووڈ کی حسیناؤں کے انداز کو کاپی کیا۔ آئیں بتاتے ہیں آپ کو کہ کون ہیں وہ اداکارائیں۔

1) رمشا خان

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ رمشا خان کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں اداکارہ بالکل بھارتی اداکارہ انوشکا شرما جیسی دِ کھائی دے رہی ہیں۔ انوشکا نے یہ انداز فلم ' اے دل ہے مشکل' میں اپنایا تھا جبکہ رمشا نے یہ روپ کسی جیولری برانڈ کی شوٹنگ کے لیے اپنایا ہے۔

2) سونیا حسین

حالیہ دنوں میں سونیا حسین کا ایک ڈرامہ ' محبت تجھے الوداع' نجی ٹی وی چینل سے دکھایا جا رہا ہے۔ اس ڈرامے کو بھارتی فلم ' جدائی ' کی کاپی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ اداکارہ سونیا حسین کے بارے میں یہ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے بھارتی لجینڈری اداکارہ 'سری دیوی' کا سٹائل کاپی کیا ہے۔


3) ماہرہ خان

اداکارہ ماہرہ خان کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہوں نے ناصرف پاکستان میں اپنا نام کمایا بلکہ بالی ووڈ میں بھی ان کے بے شمار مداح موجود ہیں۔ ماہرہ کے ساتھ یہ ایک مرتبہ نہیں ہوا کہ انہوں نے کسی بھارتی اداکارہ کو کاپی کیا ہو، متعدد مرتبہ ماہرہ اور بھارتی اداکاراؤں کو ایک جیسے لباس میں دیکھا گیا۔ ماہرہ نے کبھی عالیہ بھٹ جیسا لباس پہنا تو کبھی دیپیکا جیسا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts