اَداکارہ میرا نے خود پر جادو کئے جانے کا بڑا انکشاف کر دیا

image

پاکستانی فلموں کی مشہور و معروف اداکارہ میرا نے خود پر جادو ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ کے مطابق اُن کے پیرو مرشد نے اُنہیں بتایا ہے کہ کچھ نا معلوم لوگ میرا پر جادو کرا رہے ہیں۔

لالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے جو لوگ میرے دشمن ہیں وہ میرے خلاف غلط خبریں پھیلانے میں کبھی پیچھے نہیں رہے۔

معروف اداکارہ نے کہا ہے کہ جب سے ان کے شو کے دوران فائرنگ ہوئی ہے وہ خوف کا شکار ہیں اور گھر سے نکل نہیں پا رہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کے بڑے صنعتی شہر فیصل آباد میں اداکارہ میرا کے اسٹیج ڈرامے کے دوران سبینہ تھیٹر کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کر کے فرار ہو گئے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

فائرنگ کے وقت اداکارہ میرا بھی اسٹیج پر موجود تھیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.