کم عمر میں ہی یہ خطرناک بیماری کا شکار ہوگئے۔۔۔ پاکستان کے وہ 4 اداکار جنہیں جان لیوا بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں خطرناک بیماری کا سامنا کیا ہے۔ آج ہم آپ کو ان 4 اداکاروں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جنہیں کم عمر میں ہی خطرناک بیماری نے آن گھیرا لیکن یہ حالات سے گھبرائے نہیں اور بہادری سے اپنی بیماری کا مقابلہ کیا۔

حنا الطاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ حنا الطاف متعدد ڈراموں میں اداکاری کر چکی ہیں، انہوں نے کئی انٹرویوز بھی دیے جس میں بتایا کہ انہوں نے بہت ہی کم عمری میں ڈپریشن جیسی خطرناک بیماری کا مقابلہ کیا۔ حالت اتنی خراب ہو گئی تھی کہ انہوں نے اپنی جان تک لینے کی کوشش کی۔ لیکن اب اداکارہ مکمل طور پر تندرست اور صحت مند ہیں۔

مومنہ مستحسن

گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی ڈپریشن جیسی خطرناک دماغی بیماری کا سامنا کر چکی ہیں۔ ان کو ایک دم سے گھبراہٹ شروع ہوجاتی ہے جو کہ کافی دیر تک رہتی ہے۔ مومنہ نے بتایا کہ ایک مرتبہ انہیں اتنا شدید پینک اٹیک ہوا کہ وہ کچھ دیر کے لیے خود کو معذور سمجھنے لگیں۔

حرا مانی

گلوکارہ و اداکارہ حرا مانی نے بھی چھوٹی سی عمر میں کافی خطرناک بیماری کا سامنا کیا۔ حرا مانی کی شادی کافی کم عمری میں ہوئی تھی تاہم جب وہ انڈسٹری کا حصہ بنیں تب انہیں سنگین نوعیت کا ڈپریشن تھا، حرا نے اداکاری کے ساتھ ساتھ اس بیماری سے مقابلہ کیا اور آج وہ کافی کامیاب اداکارہ ہیں۔

آغا علی

حنا الطاف کے شوہر اور معروف اداکار آغا علی کو بھی کم عمر میں ہی ایک بہت شدید نوعیت کے مرض کا سامنا تھا، انہیں جلد کی بیماری سورائسس تھی جو کہ ایک انسان سے دوسرے انسان میں پھیلتی ہے۔ اس بیماری سے انسان بے بس ہوجاتا ہے اور کچھ نہیں کر پاتا، اداکار کو ایک مرتبہ اس بیماری کی وجہ سے کچھ دن اپنے کمرے میں ہی گزارنے پڑے جبکہ اب آغا مکمل طور پر ٹھیک ہیں۔

اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار لازمی کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts