پاکستان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’دیمک‘ نے شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن فلم فیسٹیول 2025 ء میں بیسٹ ایڈیٹنگ اور فلم نایاب نے اسپیشل جیوری ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ایس سی او فلم فیسٹیول چینی ضلع یانگ ژو میں پانچ روز تک جاری رہا۔
فلم دیمک کے ہدایتکار رافع راشدی اور اداکارہ سونیا حسین نے بیسٹ ایڈیٹنگ ایوارڈ وصول کیا ۔
جبکہ فلم نایاب کے ہدایتکار عمیر ناصر علی اور اداکار اسامہ خان نے اسپیشل جیوری ایوارڈ وصول کیا۔
فلم فیسٹیول میں پاکستانی وفد میں پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شہزاد رفیق ( جیوری ممبر)، فلم ڈسٹریبیوٹر ندیم مانڈوی والا،عرفان ملک، وزیر مملکت برائے تعلیم وجہیہ قمر، ڈائریکٹر جنرل ڈی ای ایم پی ثمینہ فرزین، پاکستان ایمبیسی چائینہ منظور علی، فلم نایاب کے ڈائریکٹر عمیر ناصر علی، پروڈیوسر رومینہ عمیر، نعمان خان، اداکار اسامہ خان شامل تھے۔
یاد رہے کہ فلم دیمک میں فیصل قریشی، سونیا حسین اور ثمینہ پیرزادہ نے مرکزی کردار نبھائے ہیں ۔
جبکہ فلم نایاب میں اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اسامہ خان نے مرکزی کردار ادا کیے۔