مرزا شاہی کی حالت شدید خراب۔۔۔ قریبی ساتھی اداکار نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کردی

image

پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین اور اداکار مرزا شاہی کی طبیعت سخت خراب ہے۔

اس بات کا انکشاف نامور اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے اکاؤنٹ کے ذریعے کیا۔

یاسر نواز نے اپنے مشہور مزاحیہ ڈرامہ 'نادانیاں' کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں تحریر کیا کہ ''برائے مہربانی مرزا صاحب کے لیے دعا کریں''۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ''ان کی حالت انتہائی سنگین ہے، آپ سب کی دعاؤں کی بے حد ضرورت ہے''۔


تاہم اداکار نے یہ واضح نہیں کیا کہ مرزا شاہی کس بیماری میں مبتلا ہیں۔

یاد رہے اداکار یاسر نواز، ندا یاسر، دانش نواز اور مرزا شاہی نے ایک ساتھ ڈرامہ نادانیاں میں اداکاری کی تھی، جو کہ 2009 میں نشر ہوا تھا۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts