حمزہ علی عباسی کا شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کے بعد دوبارہ ٹی وی اسکرین پر آنے کا اعلان

image

گزشتہ سال شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی کی جانب سے باضابطہ طور پر ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے ایک آن لائن پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ٹی وی ناظرین کو وہ جلد پردہ اسکرین پر جلوہ گر ہوتے نظر آئیں گے۔

میزبان احمد علی بٹ کے سوال پر حمزہ عباسی نے بتایا کہ انہوں نے عارضی طور پر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور اب ایک سال کے وقفے کے بعد جلد ٹی وی اسکرین پر نظر آؤں گا۔

اداکار نے یہ تو بتایا کہ وہ دو پراجیکٹس پر کام کررہے ہیں تاہم اس سے متعلق مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس حمزہ نے اپنے طویل ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ میں طویل عرصے کے لئے میڈیا کی حد تک اداکاری چھوڑ رہا ہوں کیوں کہ اداکاری میں ایسا بہت کچھ کرنا پڑتا ہے جو وہ نہیں کرنا چاہتے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts