موبائل فون پر روزانہ ایک لڑکی سے بات کرتا تھا، ملاقات ہوئی تو کون نکلا۔۔ جانیئے شاہد خان آفریدی کی زندگی کا ایک دلچسپ واقعہ

image

دنیائے کرکٹ میں شاہد آفریدی جیسے مایہ ناز کرکٹر کا نام ہمیشہ ہی یاد رکھا جائے گا کیونکہ ان کے کھیل کے دیوانے صرف ہم پاکستانی ہی نہیں دنیا بھر کے شائقینِ کرکٹ ہیں۔
گذشتہ سال 1 مئی 2019 میں شاہد آفریدی نے اپنی ''آپ بیتی'' پر ایک کتاب ''گیم چینجر'' کے نام سے لکھی جس میں انھوں نے اپنی نجی زندگی سے لے کر کرکٹ کے میدانوں تک کی ڈھکی چھپی کئی حقیقتوں سے آگاہ کیا ہے۔



اس کتاب کے صفحہ نمبر 128 اور 129 پر شاہد آفریدی نے زندگی کے دو ایسے دلچسپ واقعات کا ذکر کیا ہے جس کو جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے گی۔
بوم بوم لکھتے ہیں:
'' سنہ 90 ءکی بات ہے جب میں ایک لڑکی سے فون پر بات کرتا تھااس وقت موبائل فونز نئے آئےتھےاور بہت مہنگے ہوتے تھے۔ اس لڑکی کی آواز مجھے بہت پسند تھی اور اس کو سننے کیلئے اپنے بہت پیسے بھی خرچہ کئے اور کئی مہینوں تک فون پر مستقل باتیں کرتے رہے اور بالاخر جب ہم نے ملنے کاارادہ کیا تو معلوم ہواکہ:
''میں بہت خواش تھا کہ آج میں اس لڑکی سے ملوں گا مگر جب ملاقات ہوئی تو وہ لڑکی تھی ہی نہیں بلکہ لڑکی کی آواز میں بات کرنے والا ایک نوجوان لڑکا نکلاجو لڑکی بن کر مجھ سے باتیں کرتا تھا،اس وقت مجھے اتنی شرمندگی ہوئی کہ میں کچھ بول ہی نہ سکا اور شرم سے آنکھیں جھک گئیں۔''




اس کے علاوہ ایک اور واقعہ بیان کیا ہے کہ : '' ایک مرتبہ میرے گھر پر دو خواتین آئیں جن میں سے ایک خاتون دلہن کے لباس میں تھی اورمجھ سے کہنے لگی کہ آپ مجھ سے شادی کرلیں چلیں ابھی مسجد جا کر نکاح کرلیتے ہیں اس وقت مجھے اتنی ہنسی آرہی تھی مگر اس خاتون کو میں نے بہت مشکل سے سمجھایا اور یوں معاملہ ختم ہوا''۔

About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.