ماسک کو دوبارہ کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے؟ ماہرین کی جانب سے طریقہ دریافت

image

رواں سال کے آغاز سے ملک کو ایک ایسی عالمی وبا کا سامنا کرنا پڑا جس سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے جبکہ سینکڑوں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کورونا وائرس نے ناصرف معمر افراد کو متاثر کیا بلکہ بہت سے نوجوان بھی وبا کا شکار ہوئے۔

کورونا وائرس کے آغاز سے ہی ماسک پہننے پر انتہائی زور دیا جارہا ہے، حفظان صحت کے ماہرین لوگوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ اگر خود کو اس وبا سے بچانا چاہتے ہیں تو ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ چونکہ وائرس ناک اور منہ کے ذریعے ہی جسم میں سرائیت کرتا ہے لہٰذا ماسک آپ کو اور دوسروں کو وائرس سے محفوظ کرتا ہے۔

ماسک کی اقسام کے حوالے سے بات کی جائے تو این 95 کو وبا سے محفوظ رہنے کے لیے بہترین قرار دیا گیا، علاوہ ازیں خود کو محفوظ رکھنے کے لیے کپڑے کے ماسک کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہےکہ ایک بار پہنے ماسک کو وائرس سے کس طرح بچایا جائے، اور اسے وائرس سے پاک کر کے دوبارہ کیسے استعمال کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی بڑھتی وبا کی وجہ سے این 95 ماسک کی قلت کا سامنا کرنا پڑا تھا، تاہم حالیہ تحقیق میں ماسک کو وائرس سے پاک کرنے کا ایک آسان ترین طریقہ بتایا ہے، ماسک کو نسبتاً گرم کر کے وائرس سے پاک کیا جاسکے گا۔

سائنسدانوں نے ہیٹ اور ہیومیڈیٹی کو آپس میں ملایا تاکہ وائرس کو ختم اور غیر موثر کیا جاسکے۔ وائرس کے اسٹرینز کو فلوڈز کی طرح کے محلول میں ملایا جیسا کہ ہمارے منہ سے کھانسی، چھینک یا سانس لینے کے دوران جو تھوک نکلتا ہے۔

ِ

اس مقصد کے لیے بہترین درجہ حرارت 85 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور نمی سو فیصد ہونی چاہیے۔ اس ماحول میں رکھے گئے بطور نمونہ ماسک میں سائنس دانوں کو کوئی وائرس نہیں ملا۔

واضح رہے مذکورہ تحقیق کیلیفورنیا میں واقع اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے سائنس دانوں کی جانب سے کی گئی۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts