مفت کالز سے کریں اب اپنے پیاروں سے لمبی باتیں۔۔۔ تمام صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

image

صارفین اب اپنے پیاروں سے کرسکیں گے ڈھیر ساری باتیں بغیر کسی پیسوں کے۔ گوگل نے ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں لامحدود وقت تک مفت کالز کی مدت میں 31 مارچ تک توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ صارفین لامحدود مفت ویڈیو کالز (چوبیس گھنٹے تک) جی میل اکاؤنٹس پر کر سکیں گے۔

موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق صارفین میٹ کالز ٹی وی کے ذریعے بھی کرسکیں گے، اس کے علاوہ انتظامیہ نے ڈیجیٹل وائٹ بورڈ اور بیک گراؤنڈ دھندلا ہونے کا ذکر بھی کیا۔

خیال رہے حال ہی میں گوگل میٹ کی جانب سے 49 افراد کو ایک ویڈیو کانفرنس میں شامل کرنے کا آپشن فراہم کیا گیا، جس کو ٹائلڈ موڈز اور آٹو کے ذریعے ان ایبل کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts