ویکسین کے بعد بھی کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوسکتا , ماہرین کا بڑا دعویٰ

image

جان لیوا مرض کورونا وائرس کی ویکسین سے متعلق حال ہی میں ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ کووڈ انیس کی ویکسین آنے کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ وبا ختم ہوجائے گی بلکہ ویکسین آنے کے بعد بھی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا کرنا لازمی ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیٹا ایویلیویشن اینڈ لرننگ فار وائرل ایپی ڈیمکس کا کہنا ہے کہ کورونا کی ویکسین شروعات میں معاون ثابت ہوسکتی ہے اور ممکن ہے کہ وہ سب کے لئے کام نہ کرے اور صرف قلیل مدتی قوت مدافعت فراہم کرے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کورونا اِنفیکشن کی ویکسین کے حوالے سے اس کی تیاری، تقسیم اور عوامی قبولیت جیسی ممکنہ پریشانیوں کا بھی امکان ہے۔

امپیریل کالج لندن کے نیشنل ہارٹ اینڈ لنگس انسٹی ٹیوٹ کی ڈاکٹر فیونا کُلی کا کہنا ہے کہ اگرچہ ویکسین کو وبائی مرض کو ختم کرنے کے طور پر دیکھا جاتا ہے لیکن لوگوں کو اس سے متعلق اپنی توقعات پر زیادہ حقیقت پسندانہ ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کامیاب ویکسینز کا سفر بے شمار پریشانیوں سے بھرا ہوتا ہے جس کے بعد وہ جیسا ہم چاہتے ہیں اس ہی طرح مؤثر کام کرنے کے قابل ہوتی ہیں۔

خیال رہے کہ موذی مرض کورونا وائرس کا خاتمہ کرنے کے لئے سائنسدانوں نے بین الاقوامی تعاون کے ذریعے کم وقت میں بڑی پیشت رفت کی ہے اور دُنیا بھر میں تقریباً 200 سے زائد ویکسینز کی آزمائش اِس وقت جاری ہے۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts