انڈے کی زردی زیادہ فائدہ مند ہے یا سفیدی ۔۔۔ جانئیے تاکہ آپ بھی استعمال سے فائدہ اٹھا سکیں

image

انڈہ غذائیت سے بھرپور ہے اس میں جہاں بنیادی پروٹین پائے جاتے ہیں وہیں کیلشیم، آئرن، فولک ایسڈ، فاسفورس، کاپر، امینو ایسڈ، ٹائروسین، پوٹاشیم اور پینٹوتھینک ایسڈز پائے جاتے ہیں۔
یہ تمام غذائی اجزاء ہماری اچھی صحت کے لیے ایک مکمل خزانہ ہیں۔
لیکن انڈے کے حوالے سے اکثر لوگ سوال کرتے ہیں کہ اسے کی زردی زیادہ فائدہ مند ہوتی ہے یا اس کی سفیدی۔
ماہرینِ غذائیت کے مطابق:
انڈے کی سفیدی اور زردی دونوں اپنی جگہ مفید ہیں۔ کیونکہ زردی سے ملنے والے فوائد الگ ہیں اور سفیدی کے فائدے الگ ہیں۔
اسی وجہ سے انڈے کو ایک مکمل غذا تصور کیا جاتا ہے۔
آج ہم آپ کو انڈے کی زردی کے فوائد بتانے جا رہے ہیں تاکہ آپ بھی ان سے بھرپور فائدہ حاصل کرسکیں۔
فوائد:
تحقیق کے مطابق:
انڈے کی زردی انڈے کی سفیدی سے زیادہ طاقت ور ہے۔ یہ بنیادی غذائیت سے بھرپور غذا ہے جس میں وٹامن اے، وٹامن سی، وٹامن ڈی، وٹامن ای، وٹامن کے، وٹامن بی ۶ اور بی ۱۲، سلینئم ، میگنیشم، کیلشیم ، تانبے اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔
۔ انڈے کی زردی ہمارے کولیسٹرول کیلئے فائدے مند ہے۔ کیونکہ ہمارے جسم کو بہتر طور پر کام کرنے کیلئے صحتمند کولیسٹرول کی ضرورت ہوتی ہے جو زردی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
۔ اس کو کھانے سے وٹامن ڈی حاصل ہوتا ہے جو ہمیں چست و توانا رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ہماری ہڈیوں کو طاقت دیتا ہے۔ دھوپ میں کام کرنے کی صلاحیت کو برقرار رکھتا ہے۔
۔ یہ آنکھوں کی بینائی کے لئے ضروری ہے، اس کے استعمال سے بینائی تیز ہوتی ہے۔
۔ اس میں موجود ٹریپٹوفن اور ٹائروسین، اور امینو ایسڈ دل کے امراض دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
۔ یہ غیر صحت بخش ایل ڈی ایل بلڈ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہے۔
۔ زردی بالوں کے مسائل کو بھی حل کرنے میں مدد دیتی ہے۔ بالوں کو چمکدار، گھنا اور لمبا کرنے کے لئے زردی بہت اہم ہے۔
۔ خشک جلد کی خوبصورتی کو بڑھانے میں زردی اہم کردار ادا کرتی ہے۔

About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts