کیا آپ جانتے ہیں کہ خانہِ کعبہ کے بالکل سامنے کلاک ٹاور کے اوپر موجود اس ہلال کے اندر ایک کمرہ کس لئے بنایا گیا ہے؟ دلچسپ معلومات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

کیا آپ جانتے ہیں کہ خانہِ کعبہ کے بالکل سامنے کلاک ٹاور کے اوپر موجود اس ہلال کے اندر ایک کمرہ کس لئے بنایا گیا ہے؟ دلچسپ معلومات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

دنیا کے مقدس ترین مقام بیت اللہ کے عین سامنے ایک خوبصورت عمارت ایستادہ ہے جس کا نام مکہ کلاک ٹاور ہے۔ اِس بلند و بالا خوبصورت کلاک ٹاور کا افتتاح 2013ء میں ہوا اور اس وقت یہ دنیا کی تیسری بلند ترین عمارت تھی۔

مذکورہ ٹاور کی اُونچائی 607 میٹر (1991 فٹ) ہے اور اس کی چوٹی پر سنہرے رنگ کا خوبصورت ہلال (پہلی تاریخ کا چاند) بنایا گیا ہے جو اس قدر بڑا ہے کہ بہت طویل فاصلے سے بھی اسے دیکھا جا سکتا ہے۔

اگرچہ کئی لوگ اس کلاک ٹاور کے بارے میں بہت سی معلومات رکھتے ہوں گے لیکن اس کی ایک چیز ہے جس کے بارے میں یقیناً کسی کو معلوم نہیں ہوگی اور وہ یہ ہے کہ اس ٹاور کی چوٹی پر بنائے گئے اس خوبصورت ہلال کی تہہ میں ایک ہال نما خاص کمرہ موجود ہے جس کی چھت نہیں ہے۔ یہ کھلا ہوا ایئر ہال صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے مختص کیا گیا ہے۔

حیران کن بات تو یہ ہے کہ اِس وقت یہ ہال دنیا بھر میں عبادت کرنے کا بلند ترین مقام ہے۔ آپ اسے دنیا کی بلند ترین مسجد بھی کہہ سکتے ہیں۔

اس ہال تک رسائی ایک تیز رفتار لفٹ کے ذریعے ممکن ہے۔ لفٹ کا سفر ختم ہونے پر 18 میٹر کا فاصلہ پیدل طے کرنا پڑتا ہے اور پھر اس ہلال کے اندر بنے کمرے میں پہنچ جاتے ہیں جس کی چھت نہ ہونے کے باعث اس میں سے آسمان نظر آتا ہے اور اگر یہاں سے نیچے دیکھیں تو باقی عمارتوں کے ساتھ ساتھ خانہ کعبہ بھی نظر آتا ہے۔

اس کمرے تک پہنچنے کی ایک متبادل چیئرلفٹ بھی ہے جسے دنیا کی بلند ترین چیئر لفٹ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس ٹاور کی تمام اطراف میں نصب کی گئیں گھڑیال اس قدر بڑی قامت ہیں کہ ان میں سے ہر ایک 43 میٹر جگہ گھیرتا ہے اور ان گھڑیوں کی ہر ایک سوئی کا وزن 1.5 میٹرک ٹن ہے۔

اس ٹاور کی خوبصورتی کو رات کے وقت مزید چار چاند لگ جاتے ہیں جب اس میں نصب کی گئی 20 لاکھ ایل ای ڈی لائٹس روشن کی جاتی ہیں اور پورا ٹاور ان رنگا رنگ روشنیوں میں ڈوب جاتا ہے۔ یہ روشنیاں 17 کلومیٹر کے فاصلے سے بھی باآسانی دیکھی جا سکتی ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.