وہ افراد جن کی سالگرہ 22 ستمبر سے 22 اکتوبر میں سے کسی دن آتی ہے ان کا برج میزان ہوتا ہے، میزان برج سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی صلاحیتوں کو باآسانی منوا لیتے ہیں۔ خوش مزاجی، گفتگو اور اطمینان بخش طبیعت کے باعث ہر محفل کی جان ہوتے ہیں۔ یہ افراد دوسروں کے ساتھ ایک اچھا باہمی تعلق بنا کر رکھتے ہیں، دوسرے الفاظ میں یہ بہت دوستانہ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کی خصوصیات میں امن پسند، پرسکون رہنے والے، مصلحت پسندی شامل ہے۔
آج ہم آپ کو ان اداکاروں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کی سالگرہ ماہِ اکتوبر میں آتی ہے اور جن کا برج میزان ہے۔
1) عائشہ عمر
پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر کا تعلق برج میزان سے ہے، ان کی سالگرہ 12 اکتوبر کو آتی ہے۔
2) عمران عباس
عمران عباس کا شمار پاکستان کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے متعدد ہٹ ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ عمران عباس کی سالگرہ 15 اکتوبر کو آتی ہے۔
3) منشاء پاشا
منشاء پاشا بھی پاکستان کی بہترین اداکارہ ہیں، یہ ناصرف ڈراموں میں بلکہ فلم لال کبوتر میں بھی اداکاری کر چکی ہیں جبکہ ان کی فلم کو کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ منشاء کا برج بھی میزان ہے اور ان کی سالگرہ 19 اکتوبر کو آتی ہے۔
4) بلال اشرف
بلال اشرف جنہوں نے جانان اور سپر اسٹار جیسی شاندار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، یہ بھی کافی اچھے مزاج کے انسان ہیں۔ بلال کی سالگرہ 12 اکتوبر کو آتی ہے۔
5) فضاء علی
فضاء علی جو کہ پاکستان کی نامور اداکارہ، ماڈل اور ہوسٹ ہیں، ان کا برج بھی میزان ہے جبکہ یہ ماہِ اکتوبر کی 5 تاریخ کو پیدا ہوئیں۔
6) سید جبران
پاکستان کے مشہور اداکار سید جبران بھی اکتوبر میں پیدا ہوئے، یہ اپنی سالگرہ 14 اکتوبر کو مناتے ہیں۔
7) آمنہ الیاس
پاکستان کی معروف ماڈل آمنہ الیاس کی سالگرہ 11 اکتوبر کو آتی ہے۔
8) جاوہد شیخ
پاکستان کے نامور اداکار جاوید شیخ کسی تعارف کے محتاج نہیں، ان کی سالگرہ 8 اکتوبر کو آتی ہے۔
9) بدر خلیل
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی لیجنڈ بدر خلیل کا برج بھی میزان ہے، ان کی سالگرہ 15 اکتوبر کو آتی ہے۔
10) احسن خان
احسن خان کی سالگرہ 9 اکتوبر کو آتی ہے۔ ان کا برج بھی میزان ہے۔