یہ 65 سال کی ہوگئیں لیکن لگتی نہیں! پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ان 5 اداکاراؤں کی اصل عمر جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی تمام اداکارائیں ہی اپنی عمر سے بہت چھوٹی نظر آتی ہیں، بعض اداکاراؤں کی اصل عمر سن کر یقین کرنا ہی مشکل ہوجاتا ہے کہ واقعی ان کی عمر اتنی زیادہ ہے؟ کم عمر ہونے کی سب سے بڑی وجہ اداکاراؤں کا اپنی فٹنیس کا خیال رکھنا ہے۔ تقریباً تمام اداکارائیں ہی اپنی ڈائیٹنگ اور ایکسر سائز کا خیال رکھتی ہیں۔

آج ہم آپ کو چند اداکاراؤں کی اصل عمر بتانے جا رہے ہیں جسے جان کر آپ کے لیے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا۔

1) شائستہ لودھی

پاکستانی مارننگ شو کی ہوسٹ اور اداکارہ ڈاکٹر شائستہ لودھی کو کون نہیں جانتا؟ انہوں نے کئی سال مارننگ شو میں میزبانی کے فرائض انجام دیے جبکہ یہ ناظرین کی پسندیدہ میزبان ہوا کرتی تھیں۔ شائستہ لودھی کی پیدائش 26 نومبر 1977 کو کراچی میں ہوئی جبکہ اس وقت ان کی عمر ''42'' سال ہے۔ شائستہ کا اپنا اسکن کئیر کلینک ہے، جس پر وہ اپنے مریضوں کا علاج کرتی ہیں۔

2) ندا یاسر

سوشل میڈیا پر اکثر و بیشتر اپنے مارننگ شو کے مواد کے باعث خبروں کی زینت بنی رہنے والی نامور میزبان ندا یاسر 12 اکتوبر 1973 کو کراچی میں پیدا ہوئیں جبکہ اس وقت ان کی عمر ''46'' سال ہے۔ ندا اپنی عمر سے کافی کم نظر آتی ہیں۔

3) ثمینہ پیرزادہ

ثمینہ پیرزادہ پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی لیجنڈری اداکارہ ہیں، انہوں نے پاکستان کو متعدد نامور ڈرامے اور فلمیں دیں۔ ثمینہ پیرزادہ 9 اپریل 1955 کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں جبکہ اس وقت ان کی عمر ''65'' برس ہے۔

4) مہوش حیات

پاکستان کی نامور اداکارہ مہوش حیات کی عمر جان کر یقیناً آپ حیران رہ جائیں گے، مہوش 6 جنوری 1983 کو کراچی میں پیدا ہوئیں جبکہ اس وقت یہ ''37'' سال کی ہوگئی ہیں۔ مداح مہوش کی اب تک 30 سال عمر ہی سمجھتے تھے لیکن اب ان کی یہ غلط فہمی دور ہوگئی ہوگی۔

5) صنم سعید

پاکستان کی ایک اور معروف اور قابل اداکارہ و گلوکارہ صنم سعید 2 فروری 1985 کو لندن میں پیدا ہوئیں، جبکہ اس وقت ان کی عمر ''35'' سال ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts