یہ ان کے بھائی ہیں جنہوں نے شوبز میں انٹری دے دی! پاکستانی شوبز انڈسٹری کے 5 مشہور اداکار کون ہیں جن کے بھائی اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد اپنی ذاتی زندگی سے متعلق مداحوں کو بتانا پسند کرتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ مداح ان کی فیملی کے بارے میں بھی خوب جانتے ہیں، جبکہ کچھ اداکار ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی ذاتی زندگی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے عوام میں تشہیر نہیں کی۔

آج ہم آپ کو ان 5 مشہور و معروف اداکاروں کے بھائیوں کے بارے میں بتانے والے ہیں، جنہیں آپ نے یقیناً پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔

بلال عباس خان

بلال عباس خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں۔ انہوں نے چیخ، او رنگ ریزاں، بلا اور پیار کے صدقے جیسے مشہور اور سپر ہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ یہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نظر نہیں آتے یہ ہی وجہ ہے کہ اداکار کی فیملی کو کوئی نہیں جانتا۔ بلال عباس کے دو بھائی ہیں، 'عمیر عباس' اور 'شہباز عباس'۔

منیب بٹ

منیب بٹ بھی پاکستان کے معروف اداکار ہیں۔ اداکار کی فیملی کو ان کی شادی سے قبل کوئی نہیں جانتا تھا، شادی کی تصاویر پر ان کی والدہ اور بھائی کو دیکھا گیا۔ اداکار منیب بٹ کے ایک ہی بھائی ہیں جن کا نام 'جنید بٹ' ہے۔

عمران اشرف

بھولا کا شاندار کردار نبھانے والے دبنگ اداکار عمران اشرف کے لاکھوں مداح ہیں، انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے یہ ثابت کیا کہ ہر شخص اپنی منزل کو حاصل کر سکتا ہے، لیکن محنت شرط ہے تاہم ان کے بھائی نے بھی اب شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے، عمران اشرف کے چھوٹے بھائی کا نام 'عباس اشرف اعوان' ہے جو کہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامہ ثبات میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

میکال ذوالفقار

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار میکال ذوالفقار کی زبردست اداکارانہ صلاحیتوں سے ہر کوئی واقف ہے، انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کو متعدد ہٹ ڈرامے دیے۔ اداکار میکال ذوالفقار کے ایک بھائی ہیں جو کہ لندن میں تھیٹر کے اداکار ہیں، ان کا نام 'جمال ذوالفقار' ہے۔

فہد مصطفیٰ

فہد مصطفیٰ پاکستان کے نامور اداکار اور میزبان ہیں۔ ان کے والد بھی پاکستان کے سینئر اداکار رہ چکے ہیں۔ ان کے دو بھائی ہیں جن کا نام 'خالد مصطفیٰ' اور 'طارق مصطفیٰ' ہے۔ ان کے بھائی خالد مصطفیٰ ایک رائٹر ہیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts