کیا آپ سالگرہ کی ٹوپی پہنے اس پیاری سے بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنا نام کمائے گی

image

بچپن کے وہ سادہ لمحے، جب نہ شہرت کا شور تھا نہ سوشل میڈیا کی چمک، اکثر کیمرے میں قید ہو کر عمر بھر کی یاد بن جاتے ہیں۔ کچھ تصاویر ایسی بھی ہوتی ہیں جو بعد میں ایک حیرت انگیز پہچان کی صورت اختیار کر لیتی ہیں۔ آج ہمارے سامنے ایک ایسی ہی تصویر ہے۔ ایک معصوم سی ہنستی مسکراتی بچی، جسے شاید اُس وقت کوئی نہ پہچانتا ہو، لیکن آج پورا پاکستان اُس کے نام سے واقف ہے۔

جی ہاں، اگر آپ پہچان نہیں پائے تو ہم بتاتے چلیں کہ یہ تصویر دراصل دنانیر مبین کے بچپن کی ہے۔ وہی دنانیر جو سوشل میڈیا پر اپنے منفرد انداز، اسٹائلش لک، اور "پاوری ہو رہی ہے" جیسے وائرل جملے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں۔

دنانیر نے اپنی انٹرنیٹ وائرل ویڈیو کے بعد نہ صرف فیشن اور ایونٹس کی دنیا میں جگہ بنائی بلکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم رکھ کر خود کو ایک ورسٹائل فنکارہ ثابت کیا۔ حالیہ عرصے میں وہ مختلف گیم شوز اور رئیلٹی سیریز اور ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوتی رہی ہیں، جنہوں نے اُن کی شہرت کو ایک نیا رنگ دیا۔

دنانیر صنف آہن، ویری فلمی، محبت گمشدہ میری اور میم سے محبت میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ احد رضا میر کے ساتھ ان کی جوڑی کو دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا۔

اب وہ نہ صرف ایک انفلوئنسر اور اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں بلکہ پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے ایک فیشن اور کانفیڈنس آئیکون کے ساتھ مشہور اداکارہ بھی بن چکی ہیں۔ بچپن کی یہ تصویر آج اُن کے مداحوں کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گئی ہے۔ ایک یاددہانی کہ خوابوں کی اُڑان کسی بھی لمحے شروع ہو سکتی ہے۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts