اللہ مینو کو جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے! کیا ڈرامہ جلن میں مینو کے کردار کو مرنا چاہیے تھا؟ گزشتہ قسط کے حوالے سے لوگوں کے دلچسپ تبصرے

image

پاکستان میں آج کل ثبات ڈرامہ کے بعد جو ڈرامہ سب سے زیادہ دیکھا جا رہا ہے، وہ ہے جلن۔ گزشتہ روز جلن کی 18ویں قسط نشر کی گئی جس سے ناظرین کچھ زیادہ خوش دکھائی نہیں دیے۔

تفصیلات کے مطابق جلن میں دکھایا گیا کہ مینو نے اپنے شوہر کی بے وفائی کے بعد پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی، جبکہ ڈاکٹرز نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی زندگی کی بازی ہار گئی۔

ناظرین نے مینو کے مرنے پر اسکرپٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

٭ حماد علی نامی صارف نے یوٹیوب پر ڈرامے کی قسط نمبر 18 پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ''ہمیں ڈرامہ ثبات کی مضبوط عورت عنایہ جیسے کردار اپنے ڈراموں میں دکھانے کی ضرورت ہے''۔



٭ پون ماوی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ''مینو کو نہیں مارنا چاہیے تھا، یہ بالکل غلط پیغام دیا گیا ہے''۔



٭ آئمہ محمود نامی صارف نے تحریر کیا کہ ''مجھے نہیں لگتا کہ مینو کی بہن جیسا کردار اس دنیا میں موجود ہے، یہ دنیا بہت مطلبی ہے لیکن آپ کی اپنی فیملی آپ کے ساتھ ایسا نہیں کر سکتی''۔



٭ جوگی جوگی نامی صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ''اللہ مینو کو جنت میں اعلٰی مقام عطا فرمائے''۔



٭ ارسا خان کا کہنا تھا کہ ''ڈرامہ میں بدترین پیغام دیا گیا، مینو کو مارنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ اس کا کردار مضبوط دکھانا چاہیے تھا''۔



تاہم کچھ صارفین نے ڈرامہ میں مینو کی ماں کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ پر بھی شدید تنقید کی۔

٭ تسلیم حیدر نامی صارف نے کہا کہ ''مینو کی ماں کی اداکاری کے لیے 1 منٹ کی خاموشی''۔



٭ عصرت جہان نام صارف نے تحریر کیا کہ ''میشا کی ماں کے کوئی تاثرات نہیں تھے، یہ بالکل نقلی تھے۔ ان کی بیٹی مر گئی لیکن انہیں کوئی پرواہ نہیں''۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts