بھارت کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی گاڑی کو چھوٹا سا حادثہ پیش آیا جبکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ممبئی میں رنویرسنگھ اپنی گاڑی میں سوار جارہے تھے کہ ایک موٹرسائیکل سوار ان کی قیمتی گاڑی سے ٹکرا گیا تاہم اس ہلکی سی ٹکر سے کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویرسنگھ گاڑی سے اترے اور موٹر سائیکل سوار کی خیریت دریافت کی، اپنی گاڑی کا جائزہ لیا اور واپس جاکر بیٹھ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق موٹر سائیکل کی ٹکر سے رنویر کی گاڑی پر ہلکی خراشیں آئی ہیں، اس کے علاوہ کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔