گوہر کو خون کے آنسو روتے دیکھنا چاہتے ہیں، کنزہ جیسی نند تو مثال ہے۔۔۔ ڈرامہ نند اور جلن کی نندوں کے بارے میں لوگوں کے دلچسپ تبصرے

image

آج کل پاکستان کی عوام 2 ڈرامے انتہائی شوق سے دیکھ رہی ہے جن کے نام ڈرامہ سیریل 'نند' اور 'جلن' ہے۔ دونوں ڈراموں کی ہیروئن اداکارہ منال خان ہیں جن کا کردار نند میں ایک معصوم بھابھی 'رابی' کا جبکہ ڈرامہ سیریل جلن میں ایک چالاک اور دھوکے باز بہن 'نشا' کا ہے۔

تاہم دونوں ہی ڈراموں میں دو مختلف مزاج کی نندیں دکھائی گئی ہیں، جلن میں 'نادیہ حسین' نے ایک ایسی نند کا کردار ادا کیا ہے جس کی آج کے زمانے میں کہیں مثال نہ ملے، جبکہ بہت سے لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ ڈرامہ نند میں نند کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ 'فائزہ حسن' (گوہر) کا کردار آج کل کے معاشرے میں موجود ہے۔

لوگوں نے دونوں نندوں کے حوالے سے دلچسپ تبصرے کئے ہیں، ملاحظہ کیجیے۔

ڈرامہ 'نند' پر تبصرے:

سعدیہ شکیل نامی صارف نے لکھا کہ اللہ گوھر جیسی نند سے سب کو بچائے۔ آمین


اظہر آفریدی نامی صارف نے سوال کیا کہ 'گوھر کو خون کے آنسو روتا کون دیکھنا چاہتا ہے؟ جس پر حفصہ شگری نامی صارف نے کہا کہ 'سب سے پہلے میں دیکھوں گی'


ندا زمان نامی صارف نے لکھا کہ 'یہ کہانی آج ہمارے معاشرے میں ہونے والے واقعات کی عکاسی کرتی ہے، بہت ساری گوہر ہیں جو اس طرح دوسروں کے گھر برباد کر رہی ہیں'۔


فوزیہ نور نامی صارف نے کہا کہ 'گوہر کو بگاڑنے میں اس کی ماں کا ہاتھ ہے'


ڈرامہ 'جلن' کی نند پر تبصرے:

شانزے ملک نامی صارف لکھتی ہیں کہ 'نادیہ حسین نے ڈرامے میں کمال کی اداکاری کی ہے، زبردست تاثرات کے ساتھ بہترین ڈائیلاگ ادا کیے گئے ہیں'۔


جیا پرویز نامی صارف کا کہنا تھا کہ 'کنزا کا کردار تو مینو کے والدین سے بھی زیادہ اچھا ہے، کم از کم کنزا نے اسٹینڈ تو لیا'۔

آپ کی اس حوالے سے کیا رائے ہے؟ ہماری ویب کے فیس بک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts