پاکستان کے 8 مشہور کھانے کون سے ہیں؟ جو دُوسرے ممالک سے آکر ہمارے پسندیدہ بن گئے

image

پاکستان اور بھارت کے کھانے دنیا بھر میں مشہور ہیں، لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ پاکستان کے بھی بہت سے ایسے کھانے ہیں جن کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے لیکن وہ ہمارے ملک میں اتنے مشہور اور پسندیدہ ہیں کہ لگتا ہے جیسا ان کا جنم ہمارے اپنے ملک میں ہوا ہو۔

پاکستان کے لوگ ویسے بھی کھانے کے بے حد شوقین ہیں، ایسے میں جب ان کی پسندیدہ چیز سامنے آئے تو کیسے ہاتھ روک سکتے ہیں؟

آج ہم آپ کو ان 8 کھانوں کے بارے میں بتائیں گے جو پاکستان میں بہت شوق سے کھائے جاتے ہیں لخانوں لیکن ان کھانوں کا تعلق دوسرے ممالک سے ہے۔

1) بریانی

سب سے پہلے بات کریں گے بریانی کی جسے پاکستان کے ہر ملک میں بے حد پذیرائی حاصل ہے۔ کراچی کی بریانی دنیا بھر میں مشہور ہے۔ کہا جاتا ہے کہ بریانی مغل شہنشاہ اکبر نے متعارف کروائی مگر درحقیقت اکبر کے ہزاروں باورچی جو دُنیا جہان سے اکبر کے محل میں آکر مُلازمت کرتے تھے اُن میں سے ایرانی باورچیوں نے اسے پکایا اور یہ ڈش اکبر کو بہت پسند آئی۔ یہاں سے بریانی کا وجود سامنے آیا۔

2) جلیبی

میٹھے کے شوقین افراد کے لیے جلیبی پسندیدہ ہوتی ہے، جلیبی کو ہندوستان میں فارسی بولنے والے تُرک تاجروں نے متعارف کروایا اور پھر یہ مزیدار کھانا برصغیر کے بادشاہوں کے دربار میں بے حد مقبول ہُوا اور آج یہاں کی ہر گلی اور بازار میں اسے پکایا جاتا ہے۔

3) سموسہ

بچوں اور بڑوں سب کا ہی پسندیدہ سموسہ پاکستان کے ہر شہر کی گلیوں میں فروخت ہوتا ہے۔ سموسے کو پہلی دفعہ عرب تاجروں نے 14 ویں صدی کے شروع میں متعارف کروایا جو ان تاجروں کے ساتھ پاکستان اور ہندوستان کے مغل بادشاہوں کے دربار میں پہنچا اور پھر شاہی کھانوں میں شامل ہوا۔

4) چائے

آج کی پیڑھی چائے کے بغیر رہے، ایسا ناممکن ہے۔ ہر ایک شخص کی پسندیدہ چائے کی تمام اقسام کی ابتدا چین سے ہُوئی اور 17ویں صدی میں یہ پودا ہندوستان پہنچا جہاں اسے باقاعدہ کاشت کیا جانے لگا۔

5) گلاب جامن

مٹھائیوں کی شہنشاہ گلاب جامن کسے نہیں پسند؟ مغل بادشاہ شاہ جہاں کے شاہی باورچی نے گُلاب جامن بنانے کا طریقہ دریافت کیا تھا لیکن بہت سی روایات میں ملتا ہے کہ گُلاب جامن ایرانیوں کی ڈش تھی اور اس کا نام بھی فارسی زُبان سے لیا گیا ہے گُل یعنی پُھول اور آب یعنی پانی اور جامن بھی فارسی کا لفظ ہے۔

6) نان

ہر گھر میں شوق سے کھائے جانے والے نان کی ابتدا 2500 سال پُرانی ہے اور اسے سب سے پہلے فارسیوں نے پکانا شروع کیا اور وہاں سے یہ ہندوستان پہنچا اور بے حد پسند کیا گیا۔

7) دال چاول

پاکستان کا مشہور اور مزیدار کھانا دال چاول نیپالیوں کا من پسند کھانا ہے اور وہیں سے یہ پاک و ہند میں پہنچا اور ہر جگہ کھایا جانے لگا۔

8) شوارمہ

شوارمہ عربوں کی مشہور ڈش ہے جو اصل میں تُرکی شیف کی ایجاد ہے جسے 18 ویں صدی میں تُرکی میں پکایا جانے لگا جہاں سے یہ اپنے پکنے کے دلچسپ انداز سے ساری دُنیا میں ہی پکایا اور کھایا جانے لگا۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.