اچانک کئی پاکستانی کرکٹرز کی طبعیت خراب ہونے کا اِنکشاف

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی جانب سے کئی پاکستانی کھلاڑیوں کی طبعیت ناساز، بخار اور فلو کی شکایت ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ، قائد اعظم ٹرافی میں کھیلنے والے بہت سے کرکٹرز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سینٹرل پنجاب کیخلاف میچ کھیلنے والے سندھ کے کئی کرکٹرز کو بخار اور فلو کی شکایت ہے۔

اس حوالے سے سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے انکشاف کیا ہے کہ مجھ سمیت کئی کھلاڑی بخار اور فلو کے مرض میں مبتلا ہیں۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے بیمار ہونے کے باوجود ہم نے میچ میں فتح حاصل کی۔ میرا سارا فوکس فرسٹ کلاس کرکٹ پر ہے، سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.