مشہور اداکار سمیع خان کی بیوی کون ہیں؟ دیکھیں بیوی اور بیٹی کے ہمراہ چند تصاویر

image

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار سمیع خان جنہوں نے پاکستان کے کئی مشہور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ سمیع خان نہ صرف ایک بہترین اداکار ہیں بلکہ ایک خوبصورت شخصیت کے مالک بھی ہیں۔ وہ ان اداکاروں میں سے ایک ہے جن کی فیملی کا شوبز انڈسٹری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی محنت، شوق اور بھرپور عزم کے ساتھ زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا۔

معروف اداکار سمیع خان جنہوں نے مس فائر، پرواز، کالا جادو، دل سے دل تک، شادی مبارک جیسے اور بھی کئی سپر ہٹ ڈرامہ سیرلز میں اداکاری نبھائی۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سمیع خان کی ایک خوبصورت چھوٹی سی فیملی بھی ہے اور اُن کی اہلیہ کون ہیں، جس کے بارے میں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انہوں نے کبھی اپنی فیملی کو ٹیلی وژن اسکرین پر متعارف نہیں کروایا۔ لیکن سوشل میڈیا پر وہ اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں۔ سمیع خان اور شانزے خان کی ارینج میرج ہوئی تھی اور اُن کی اہلیہ کو میک اپ اور گلوکاری کا بہت شوق ہے۔

اداکار سمیع خان کی سال 2009 میں اپنی کزن شانزے خان سے شادی ہوئی اور بلاشبہ ان دونوں کی جوڑی بہت خوبصورت نظر آتی ہے علاوہ ازیں اُن کی ایک ننھی بیٹی بھی ہے۔

اداکار سمیع خان کی فیملی کے ہمراہ چند تصاویر ملائحظہ کریں۔


About the Author:

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts