انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، کامرس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

image
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، کامرس پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے سالانہ امتحانات برائے 2020ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر انعام احمد نے بتایا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 16108امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی اور 16105امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب99.98فیصد رہا۔ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 5408امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی 5407امیدوار کامیاب ہوئے اور کامیابی کا تناسب 99.98فیصد رہا۔ اسی طرح کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 3270امیدوار رجسٹرڈ ہوئے 3260امیدوار کامیاب قرار پائے ، کامیابی کا تناسب 99.69 فیصد رہا۔ خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 91امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19کی وجہ سے اس سال امتحانات منعقد نہیں ہوئے بلکہ طلباء کو پروموٹ کرنے کی حکومتی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام طلباء کو گیارہویں جماعت کے حاصل کردہ نمبروں کے مطابق بارہویں جماعت کے پرچوں میں نمبرز دیئے گئے ہیں ساتھ ہی بارہویں جماعت کے پرچوں میں تین فیصد اضافی نمبرز بھی دیئے گئے ہیں۔ ناظم امتحانات شجاعت ہاشمی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انٹرمیڈیٹ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 24امیدوا راے ون گریڈ، 334اے گریڈ، 1305 بی گریڈ، 2117 سی گریڈ، 5953 ڈی گریڈ، 6369 ای گریڈ جبکہ 3امیدوار پاس قرار پائے۔ آرٹس پرائیویٹ کے امتحانات میں 5امیدوار اے ون گریڈ، 109اے گریڈ، 317 بی گریڈ، 736 سی گریڈ، 2321 ڈی گریڈ، 1913 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 6امیدوار پاس قرار پائے۔کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2امیدوار اے ون گریڈ، 26اے گریڈ، 122بی گریڈ، 253 سی گریڈ، 1052 ڈی گریڈ، 1800 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 5امیدوار پاس قرار پائے۔خصوصی امیدواروں کے امتحانات میں 23امیدوار اے ون گریڈ، 52 اے گریڈ، 14 بی گریڈ، 2 سی گریڈمیں کامیاب قرار پائے۔یاد رہے اس سال پروموشن پالیسی کے مطابق طلباء کو پوزیشنز نہیں دی گئی ہیں۔نتائج اعلان کے فوری بعد ہی بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔

Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.