سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لئے خوشخبری ۔۔۔ ہری مرچ کھانے کے قیمتی فوائد جانیں

image

ہری مرچ امراض قلب، دل کے دہرے، فالج، اور سرطان جیسی موذی بیماریوں سے ناصرف انسان کی زندگی بچاتی ہے بلکہ ان بیماریوں کے شکار افراد میں موت کے خطرات کو بھی کم کرتی ہے، ہری مرچوں کے عادی افراد میں ہارٹ اٹیک، فالج یا کینسر سے موت کا خطرہ اس سے دور رہنے والے افراد کے مقابلے میں نمایاں حد تک کم ہوتا ہے۔

دنیا بھر میں ہری مرچ ایک عام اور سستی شے سمجھی جاتی ہے اور لوگ اپنے کھانوں میں ذائقہ بڑھانے کے لئے ہری مرچوں کا استعمال بھرپور طریقے سے کرتے ہیں۔ لیکن کیا آپ ہر مرچوں کے جادوئی فوائد کے بارے میں جانتے ہی جو سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق، تحقیق کے دوران 5 بڑے میڈیکل ڈیٹا بیسز سے ساڑھے 4 ہزار سے زائد تحقیقی رپورٹس دیکھی گئیں۔

اس تحقیق میں جن رپورٹس کا مشاہدہ کیا گیا ان میں 4 بڑے پیمانے پر ہونے والی تحقیقاتی رپورٹس بھی شامل تھیں جو چین، اٹلی، ایران اور امریکا میں 5 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد پر کی گئیں، مذکورہ افراد پر مرچوں کے اثرات کا موازنہ مرچیں نہ کھانے اور کبھی کبھار کھانے والوں سے کیا گیا تھا۔

محققین کا کہنا ہے کہ مرچوں کے حوالے سے یہ نتائج تازی ترین ہیں تاہم اس کے عملی طور پر ممکنات کے حوالے سے فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، ٹھوس انداز سے تو یہ کہنا ممکن نہیں کہ لوگوں ضرورت سے زیادہ ہری مرچیں کھانا شروع کردیں۔


About the Author:

سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts