زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط

image

زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن مل کر مختلف باہمی پروگرامز پر کام کریں گے۔ زلمی فاونڈیشن الخدمت فاونڈیشن کو ٹریننگ پروگرامز، اور ڈیجیٹل معاونت فراہم کرے گی۔

زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب الخدمت فاونڈیشن لاہور میں ہوئی. زلمی فاونڈیشن کے ڈاکٹرسڈرک ایمل ایڈون اور الخدمت فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال نے ایم و ایو پر دستخط کیے ایم او یو تحت الخدمت فاونڈیشن کے اسکولز، ہسپتال، یتیم خانوں میں زلمی فاونڈیشن ٹریننگ، کھیلو‍ں کی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل معاونت فراہم کرے گی. دونوں فاونڈیشن مل کر روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے پروگرامز پر بھی کام کریں گے ۔

زلمی فاونڈیشن کے چیف انوویشن آفیسر ڈاکٹر سڈرک نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے لیے ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کریں گے، زلمی فاونڈیشن عوام اور خصوصا نوجوانوں کے لیے ملک بھر میں کام کرے گی، زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے مختلف شعبہ جات میں کام کریں گے.

چیرمین زلمی فاونڈیشن جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ الخدمت فاونڈیشن کے ساتھ مل نوجوانوں کے لیے ٹریننگ اور روزگار کے مواقع مہیاکریں گے، الخدمت فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال نے کہا کہ زلمی فاونڈیشن کے ساتھ ایم او یو پر خوشی ہے، دونوں فاونڈیشن مل کر عوام کی خدمت کریں گی.


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.