مولانا خادم رضوی کا اپنی موت سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل

image

گزشتہ رات تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی جہاں فانی سے رخصت ہوئے تو وہیں ان کا اپنی موت سے متعلق ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خادم حسین رضوی کے اچانک انتقال کی خبر کے بعد خادم حسین رضوی کا ایک پرانا ویڈیو کلپ بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ اپنی موت کے بارے میں لوگوں کو بتا رہے ہیں۔

اپنے بیان میں خادم حسین رضوی کو کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ ایک دن اعلان ہوگا مولوی خادم مر گیا، کوئی کہے گا بہت اچھا بندہ تھا، جبکہ کوئی کہے گا بہت برا تھا۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دو ہی باتیں ہوتی ہیں یا اچھا تھا یا برا انسان تھا، درمیانی کوئی بات نہیں ہوتی۔

خادم حسین بیان سننے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ تم لوگ کہہ دینا اچھا انسان تھا پر سخت تھا، لیکن یاد رکھنا آج میرا ساتھ دے لو ورنہ بعد میں ہمارے جیسا کوئی نہیں ملے گا۔

علامہ خادم حسین رضوی کا تعلق پنجاب کے ضلع اٹک سے تھا۔ وہ 22 جون 1966 کو ’نکہ توت‘ ضلع اٹک میں حاجی لعل خان کے ہاں پیدا ہوئے تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.