دنیا کا وہ کون سا قصبہ ہے جہاں 2 ماہ تک صبح نہیں ہوگی؟

image

دنیا میں چند ایسے مقامات اور قصبے پائے جاتے ہیں جہاں کبھی تو سورج 6 ماہ تک غروب نہیں ہوتا تو کہیں ایک دو ماہ تک رات کی تاریکی کا قبضہ رہتا ہے۔

وہیں ایک ملک ایسا بھی ہے جس کے علاقے میں مسلسل چھیاسٹھ دن تک تاریکی رہتی ہے، تو ہم اس بارے میں آپ کو آگاہ کرتے ہیں۔

امریکی ریاست الاسکا کا قصبہ یٹکیاجیوک جسے پہلے بیرو کے نام سے جانا جاتا تھا، یہاں متعدد تحقیقاتی اسٹیشنز بھی قائم ہیں، یہاں رواں ماہ اٹھارہ تاریخ کو غروبِ افتاب ہوا، جس کے بعد اس علاقے میں طویل ترین رات کا آغاز ہوگیا ہے۔

تاریک ہونے والے ان قصبوں میں کاکتووِک، پوائنٹ ہوپ اور انا کتو وِک وغیرہ شامل ہیں، یہاں موسم سرما کے دوران اندھیرا چھا جاتا ہے جس کی مدت الگ الگ ہوتی ہے ، شدید سرد موسم کے باعث اسے یخ بستہ رات کا نام دیا جاتا ہے۔

درحقیقت اس قصبے میں 2 ہزار بیس میں آخری بار سورج غروب ہوا تھا اور اب وہاں کے رہائشی سورج کی روشنی کو دوبارہ دو ماہ سے زیادہ عرصے بعد دیکھ سکیں گے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts