عالمی ادارہ صحت نے کووڈ کے خاتمے کی خوشخبری سنا دی۔۔۔ کورونا کب ختم ہورہا ہے؟

image

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کورونا کے خاتمے کو لے کر اچھی خبر سامنے آئی ہے جس میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیدروس نے کورونا وائرس کے خاتمے کی خوشخبری دنیا بھر کو سنائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ٹیدروس کا کہنا ہے کہ ''ایک طویل تاریک رات کی صبح بالآخر ہوچکی ہے، ویکسین کے ٹرائلز کی کامیابی سے متعلق مثبت خبریں آرہی ہیں''۔

انہوں نے کہا کہ ''کامیاب ویکسین ٹرائلز سے وبا کے خاتمے کی امید جاگ اٹھی ہے، اس سائنسی کارنامے کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، تاریخ میں کوئی ویکسین اتنی تیزی سے تیار نہیں کی گئی''۔

سربراہ کا کہنا تھا کہ ''سائنسدانوں نے ویکسین کی تیاری کے لیے نیا معیار اپنایا ہے، اب بین الاقوامی برادری کو ویکسین فراہمی کے لیے نیا معیار طے کرنا ہوگا جبکہ جس طرح ویکسین تیار ہوئی ہے ویسے ہی منصفانہ طور پر تقسیم بھی ہونی چاہئے''۔

ڈاکٹر ٹیدروس نے کہا کہ ''ہر ملک کی حکومت اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ممکن کوشش کرنا چاہتی ہے''۔

واضح رہے امریکہ اور روس کی جانب سے کورونا ویکسین کی کامیاب آزمائش کی جاچکی ہے، امریکہ کی ویکسین نے کامیابی کے 90 فیصد جبکہ روس کی ویکسین نے 92 فیصد کامیابی حاصل کی ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.