ثانیہ مرزا نے اپنی قیمتی چیز پاکستانیوں کے لئے عطیہ کر دی

image

مشہور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی سب سے عزیز چیز پاکستانی پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کو عطیہ کردی۔

ذرائع کے مطابق ثانیہ مرزا نے اپنا ریکٹ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کی فاؤنڈیشن کے تحت چلائی گئی مہم اسٹارز اگینسٹ ہنگر کے لئے عطیہ کردیا۔

اعصام الحق اور ثانیہ مرزا کی ملاقات دبئی میں ہوئی، ملاقات میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی موجود تھے۔

ثانیہ مرزا نے اس موقع پر اعصام الحق کی امدادی مہم کے لئے اپنا دستخط شدہ ریکٹ عطیہ کیا۔

خیال رہے کہ بروز ہفتہ دبئی میں پاکستان اور بھارت کے ٹینس اسٹارز سے ملاقات ہوئی تھی، کیونکہ اعصام بلغاریہ میں صوفیہ اوپن کے دورے سے واپسی کے دوران متحدہ عرب امارات میں موجود تھے۔


About the Author:

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.