پاکستان میں کورونا کے بڑھتے کیسز، مزید 2 ہزار 954 نئے کیسز رپورٹ، 48 اموات ریکارڈ

image

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کرنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 48 افراد جان سے گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 38 ہزار 165 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 2 ہزار 954 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ چوبیس گھنٹوں میں 48 افراد اس وائرس کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں اس وقت کورونا کے مصدقہ فعال مریضوں کی تعداد 40 ہزار 379 ہے، جن میں سے ایک ہزار 751 کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 875 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔


About the Author:

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts