ایک سال میں سو ارب ڈالرز کما کر بل گیٹس سے زیادہ امیر بننے والا شخص کون ہے؟

image

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایلون مسک کے بارے میں بہت سے جانتے ہی ہیں جو ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ہیں اور اپنے منفرد منصوبوں کے لئے جانے جاتے ہیں۔

مگر 2020 ان کے لئے کورونا وائرس کے باوجود زبردست سال ثابت ہوا ہے خاص طور پر اثاثوں میں اضافے کے لیے، جو پہلی بار بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق بروز پیر ایلون مسک کے اثاثوں میں 7.2 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور وہ بل گیٹس کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب قرار پائے ہیں۔

درحقیقت 2020 کے دوران ایلون مسک کے اثاثوں میں حیرت انگیز 100.3 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوچکا ہے، اتنا ایک سال میں کوئی بھی کمانے میں ناکام رہا ہے۔

رواں سال جنوری میں وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 35 ویں نمبر پر موجود تھے، قسمت نے ان کا ساتھ دیا اور اگست میں پہلے وہ چوتھے اور پھر ستمبر میں تیسرے نمبر پر پہنچے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.