میٹرک بورڈ آفس مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھلا رہے گا

image

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے اعلامیہ کے مطابق تمام اساتذہ کرام، طلباء و طالبات ، والدین اور دیگر کو مطلع کیا جاتا ہے عالمی وبا کورونا وائرس کے باوجودبورڈ آفس میں کام بند نہیں کیا جا رہا مکمل ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے انرولمنٹ فارم، امتحانی فارم اور دیگر فارم جمع کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ بغیر لیٹ فیس امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 15دسمبر 2020 ہے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ بورڈ آفس میں صبح 10:00بجے سے سہ پہر 1:00تک پبلک ڈیلنگ جاری رہے گی بغیر ماسک کے بورڈ آفس میں داخلہ منع ہے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.