پانی کی جگہ نلکے سے پیٹرول نکلنے لگا؟ اچانک آگ بھڑکنے کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی

image

چین میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے ہر دیکھنے والی آنکھ کو حیران کردیا۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک شہری نے گھر کے نلکے سے آنے والے پانی میں آگ لگا کر سب کو دنگ کردیا۔

ساتھ ہی اس حقیقت کو بھی غلط ثابت کیا کہ پانی میں آگ نہیں لگ سکتی تاہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اصل ماجرہ کیا ہے؟

واقعہ چینی صوبے لیاؤلننگ کے شہر پانجن میں پیش آیا، جہاں ایک شہری نے نلکے سے بہنے والے پانی میں لائٹر کی مدد سے آگ بھڑکا کر دکھائی، شہر میں اس طرح کے واقعات 2018 سے پیش آرہے ہیں تاہم اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔

اچھی بات یہ ہے کہ ویڈیو وائرل ہونے پر حکومت حرکت میں آئی اور اس متعلق تحقیقات کے لیے علاقے میں پانی کی فراہمی روک دی۔

ذرائع کے مطابق قدرتی گیس پانی کی سپلائی میں شامل ہوگئی تھی جس سے 100 سے زائد گھر متاثر ہوئے، یہی وجہ تھی کہ پانی میں آگ پکڑنے والے کیمیائی ذرات شامل ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرنے والے صارف کا کہنا تھا کہ ''3 سے 4 سال سے اس کے برتن نلکے کے پانی کے باعث چکنے اور گیس دار ہوگئے ہیں، لیکن اس پانی میں کسی قسم کی کوئی بدبو نہیں ہوتی تھی''۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.