عظیم کھلاڑی میراڈونا کی موت قدرتی تھی یا انہیں قتل کیا گیا؟

image

فٹبال کی دنیا کے عظیم کھلاڑی ڈیاگو میراڈونا 4 روز قبل انتقال کر گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی لیکن ان کی موت کی جانب سے وزارت صحت کو کچھ شبہات ہیں۔

تاہم ارجنٹینا میں میراڈونا کی موت کی تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں کہ ان کی موت طبعی تھی یا انہیں قتل کیا گیا۔

میراڈونا کی نرس نے جھوٹ بولنے کا اعتراف کیا ہے، نرس کا کہنا تھا کہ ''جس دن میراڈونا کا انتقال ہوا اس دن وہ میراڈونا کے کمرے میں گئی ہی نہیں تھی، ان سے زبردستی بیان دلوایا گیا''۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے سی سی ٹی وی ویڈیوز اور میراڈونا کے نرسنگ پینل سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.