کورونا وائرس چین سے نہیں بلکہ پڑوسی ملک سے پوری دنیا میں پھیلا؟ نئی تحقیق میں بڑا انکشاف

image

عالمگیر وبا کورونا وائرس کو دنیا میں پھیلے تقریباً ایک سال ہوچکا ہے اور اب بھی متعدد ممالک میں اس وبا کا خطرہ ٹل نہیں پایا اور ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ دنیا بھر میں امریکا کے بعد اس وقت بھارت دوسرا بڑا کورونا کا مرکز ہے جہاں روزانہ ہزاروں افراد مہلک وائرس کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔

اور اب چینی اکیڈمی آف سائنسز کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مرکز ہی بھارت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ چینی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مئی اور جون میں شدید گرمی کے دوران بھارت میں یہ مہلک وائرس جنگلی جانوروں خصوصاً بندروں سے نکل کر انسانوں میں منتقل ہوا۔

چینی سائنسدانوں کی رپورٹ کے مطابق مئی اور جون 2019 میں شدید گرمی کے باعث پانی کی قلت کا سامنا تھا اور بھارت میں جانوروں اورانسانوں کے ایک ہی جگہ سے پانی پینے پر یہ وائرس آبادی میں منتقل ہوا اور نوجوان آبادی کو کم متاثر کرتا ہوا چین کے شہر ووہان پہنچا جہاں اس کی دسمبر میں تشخیص ہوئی۔

دوسری جانب دیگر سائنسدانوں نے چینی دعوے کو یکسر طور پر متعصب قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

اس سے قبل چین امریکی فوجیوں پر بھی ووہان کے دورے کے دوران کورونا پھیلانے کا الزام عائد کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا تھا، اس کے بعد یہ وائرس دنیا بھر میں پھیل گیا تھا جس سے اب تک کروڑوں افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں اور لاکھوں ہلاک ہوچکے ہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts