ملک بھر میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے وار، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی

image

پاکستان عالمی وبا کی دوسری لہر کی زد میں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.5 فیصد ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز دن بہ دن بڑھتے جارہے ہیں جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 8.5 فیصد ہوگئی ہے تاہم کورونا سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8091 تک جا پہنچی ہے۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے 4 لاکھ 482 تصدیق شدہ کیسز موجود ہیں، جبکہ 49 ہزار 105 ایکٹو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا سے متاثرہ صوبوں کی فہرست میں سندھ دوسرے نمبر پر ہے۔

این سی او سی کے مطابق عوام کی بے احتیاطی کورونا میں اضافے کا سبب بن رہی ہے، تاہم ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے اور عوام کو مکمل طور پر ایس او پیز کی پابندی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کورونا کی پہلی لہر سے پاکستان شدید متاثر ہوا تھا تاہم حکومت نے بر وقت اقدامات کر کے اس پر قابو پا لیا تھا، اب پاکستان میں عالمی وبا کی دوسری لہر کا آغاز ہوا ہے جس کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں اور شاپنگ مالز، مارکیٹس، تفریحی مقامات، سرکاری و نجی آفس ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.