یہ نوجوان اپنے سسرال کے باہر احتجاج کیوں کررہا ہے؟ وجہ جان کر لوگ بھی دنگ رہ گئے

image

آپ نے اکثر کسی سرکاری عمارت یا پھر پریس کلب کے سامنے مظاہرین سے احتجاج میں یہ نعرے سنے ہوں گے کہ ہمارا پیسہ واپس کرہ، ہماری نوکریاں واپس کرو وغیرہ۔ لیکن ایک نوجوان کی جانب سے ایسا انوکھا احتجاج سامنے آیا ہے جسے دیکھ کر لوگوں کی ہنسی ہی نہ رک پائے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطاق بھارتی ریاست مغربی بنگال کے علاقے کمال غازی میں ایک نوجوان اپنی بیوی کو واپس حاصل کرنے کے لئے سسرال کے سامنے دھرنا دے کر بیٹھ گیا، نوجوان کا نام مشتاق علی بتایا جاتا ہے، جس نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا ہے، جس پر لکھا ہے میری بیوی واپس کرو۔

سسرال کے سامنے دھرنے پر بیٹھے نوجوان کا کہنا تھا کہ میں نے زیبا سے نکاح کیا ہے، دس افراد بھی اس بات کے ثبوت کے لئے کھڑے ہوسکتے ہیں، نوجوان نے کہا کہ جب تک میری بیوی کو میرے پاس آنے نہیں دیا جائے گا تب تک اپنا احتجاج جاری رکھوں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چار برس قبل مشتاق علی کا کمال غازی علاقے میں رہنے والی زیبا منڈل نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی، نوجوان مشتاق اور زیبا شادی اچھی زندگی بسر کر رہے تھے۔

مشتاق علی نے بتایا کہ اس کی اہلیہ کا اکثر و بیشتر میکے آنا جانا رہتا تھا لیکن چار ماہ قبل وہ میکے گئی تو دوبارہ واپس نہیں آئی، اور نہ ہی میرا اپنی بیوی کے ساتھ کوئی جھگڑا ہوا ہے، میکے جانے کے بعد اس کے گھر والوں نے اسے میرے پاس آنے سے روک دیا ہے، میری بیوی کو میرے پاس آنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

دوسری جانب لڑکے کے سسرال والے گھر میں تالا لگا کر غائب ہیں، فوری طور پر ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، دھرنے پر بیٹھے نوجوان کو مقامی افراد نے سمجھانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ سمجھنے کے لئے تیار نہیں ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts