ٹرمپ کے شدت انگیز مزاج کا اعتراف رپبلکن پارٹی کے ارکان سمیت کئی سینئیر رکن کر چکے ہیں، کیا جاتے جاتے بھی ٹرمپ حملہ کر کے جائیں گے اس فکر سے ہر طرف خوف پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے معروف صحافی کرس ہوری نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حملے کرنے کی خواہشات ماضی کے مقابلے میں شدت اختیار کر سکتی ہیں، انکا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے پاس ایٹمی حملہ کرنے کا سازو سامان ہمیشہ گرفت میں رہا ہے۔
گزشتہ روز ٹرمپ نے اپنے اور ایٹمی سازو سامان کے بیچ کی ایک رکاوٹ کو بھی ترک کر دیا، ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ریاست کے وزیرِ دفاع مارک ایسپر کو عہدے سے بر طرف کر دیا ہے، جس کے بعد امریکی اسلحہ خانہ میں موجود ایٹمی میزائل کو بنا کسی کو اطلاع دیئے اپنی مرضی سے اپنی خواہشات کے مطابق استعمال کرنے کے لئے ٹرمپ اب مکمل آزاد ہیں۔
ٹرمپ کے اس اقدام سے سب ہی پریشان ہیں، امریکہ کی رپبلکن پارٹی کے سینئیر رُکن مارکو ربیو نے بھی یہ بات کہی ہے کہ ''ایٹمی خفیہ کوڈز پر مکمل اختیار کے معاملے میں ٹرمپ پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا کیونکہ ٹرمپ ایک سر پھرا شخص ہے''
یاد رہے کہ ایران نے بھی واضح کیا ہے کہ اگر امریکہ ایران پر حملہ کرتا ہے تو ایران بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے دبئی پر حملہ کر کے اُسے تباہ کر دے گا۔