گاڑی میں ڈرائیونگ سیٹ کی جگہ کرسی رکھ کر گاڑی کون چلاتا ہے؟ ڈرائیور پر جرمانہ لگ گیا

image

کینیڈا کے ایک شہری نے ڈرائیونگ سیٹ کی جگہ پر فولڈنگ چیئر لگا کر گاڑی چلانا شروع کر دی مگر بد قسمتی سے شہری کی یہ عجیب حرکت پولیس کی آنکھوں سے بچ نہ سکی۔

ڈرائیونگ سیٹ کی جگہ کرسی رکھ کر گاڑی چلانے پر پولیس نے چالان کر دیا، یہ واقعہ کینیڈا کے شہر اونٹاریو میں پیش آیا جہاں ڈرائیونگ سیٹ کی جگہ کرسی رکھ کر گاڑی چلانے والے شخص کا پولیس نے چالان کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ غیر معمولی نظر آنے پر مشکوک گاڑی کو روکا گیا، تو معلوم ہوا کہ ڈرائیور عجیب انداز میں بیٹھا تھا جس پر انہوں نے گاڑی کو روکا تو پتہ چلا کہ اس گاڑی کی تو ڈرائیونگ سیٹ ہی غائب ہے، اور اس کی جگہ فولڈنگ چئیر رکھ کر یہ شخص کار چلا رہا تھا۔

پولیس نے فوری طور پر ڈرائیور پر عجیب انداز میں گاڑی چلانے اور سیٹ بیلٹ نہ لگانے پر جرمانہ کرتے ہوئے گاڑی کو ضبط کر لیا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts