کورونا وائرس میں مبتلا مریضہ بنی دلہن! شادی کی تقریب کیسے ہوئی؟ جانیں سال کی سب سے انوکھی شادی کے بارے میں

image

یوں تو ہم نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران کئی ایسی انوکھی شادیاں دیکھیں جن کی پہلے کہیں مثال نہ ملی ہوگی، لیکن کورونا میں مبتلا مریض کی شادی کیسے ہوئی؟ یہ آج ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں۔

امریکہ میں ایک ایسی لڑکی کی شادی ہوئی جو کورنا وائرس کے مرض میں مبتلا تھی، لیکن اس نے شادی ملتوی کرنے سے انکار کر دیا شادی کا ایس ایسا انوکھا انداز اپنایا کہ ہر دیکھنے والا حیران رہ گیا۔

میل آن لائن کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کی رہائشی 29 سالہ ''لورین جمینیز'' کی 20 نومبر کو اپنے 27 سالہ منگیتر ''پیٹرک ڈیلگیڈو'' کے ساتھ شادی ہونے والی تھی لیکن اس سے چند دن پہلے لورین نے طبعیت ناساز ہونے پر کورونا کا ٹیسٹ کروایا جو کہ مثبت آیا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لورین کو قرنطینہ میں جانا تھا جس کے باعث شادی یقینی طور پر ملتوی ہو جاتی مگر لورین نے فیصلہ کیا کہ وہ کسی بھی طور شادی ملتوی نہیں کرے گی جبکہ اس کے فیصلے میں اس کے منگیتر نے بھی پورا ساتھ دیا۔ یہ ہی وجہ ہے کہ دونوں کی شادی مقررہ وقت پر ہوئی۔

شادی ایسے ہوئی کہ لورین گھر کی بالائی منزل پر واقع کمرے کی کھڑکی میں بیٹھ گئی جبکہ دولہا نیچے زمین پر کھڑا ہو گیا اور اوپر اپنی دلہن کی طرف دیکھتا رہا۔ اسی طرح دونوں نے ایک دوسرے کا زندگی بھر ساتھ نبھانے کا وعدہ کیا اور یوں دونوں میاں بیوی بن گئے۔

واضح رہے دونوں نے اس وقت 30 فٹ لمبا ''ربن'' بھی پکڑ رکھا تھا۔ تاہم اس شادی کو سال کی سب سے انوکھی شادی قرار دیا جا رہا ہے۔

٭ اپنی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts