بیٹی ہسپتال میں داخل ہے ۔۔۔ شاہد آفریدی کی اچانک میچ چھوڑ کر وطن واپسی کی وجہ سامنے آگئی

image

بوم بوم آفریدی گذشتہ رات لنکن پریمیئر لیگ کو اچانک چھوڑ کر آگئے تھے اور یہ ٹوئیٹ کیا تھا کہ گھر میں ایمرجنسی ہوگئی ہے۔ مگر اب سری لنکن پریمئر لیگ کے حکام کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی ہسپتال میں داخل ہے اور اس کی حالت نازک ہے۔ یہ بات لنکا پریمیءر لیگ کے آفیشل ٹوئیٹر اکائونٹ پر بتائی گئی ساتھ ہی انہوں نے بچی کی صحتیابی کے لئے دُعا بھی کی۔

واضح رہے کہ سابق کپتان شاہد خان آفریدی لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹر کی کپتانی کررہے تھے، کل دوپہر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ ’’بدقسمتی سے ذاتی ایمرجنسی کی وجہ سے مجھے گھر واپس جانا پڑ رہا ہے، صورت حال سنبھالنے کے فورا بعد میں لنکا پریمیر لیگ میں اپنی ٹیم میں شامل ہونے کے لئے واپس آؤں گا۔


About the Author:

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.