'کافی' سے بنی دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

image

سعودی عرب کے ہنر مند آرٹسٹ عہود عبد اللہ کی بنائی پینٹنگ نے گنیز بُک میں جگہ بنا لی، کافی سے تیار کردہ دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل۔

سعودی عرب کے ہنر مند آرٹسٹ عہود عبد اللہ نے اپنی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کی مناسبت سے سعودی اور متحدہ عرب امارات کے بانی رہنماؤں کی 'کافی' سے پینٹنگ تیار کی۔

یہ شاندار پینٹنگ 221 مربع میٹر پر محیط ہے جسے کافی کا استعمال کر کے 45 دن میں تیار کیا گیا، دنیا کی اس سب سے بڑی اور منفرد پینٹنگ کو گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کی یہ سب سے بڑی پینٹنگ جدّہ کے ساحل پر 'النورس گراؤنڈ' میں سجائی گئی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts