کیا ترک صدر بھی کورونا ویکسین لگوائیں گے؟ جانئے ترک صدر کا اہم اعلان

image

خود بھی کورونا ویکسین لگواؤں گا اور عوام کو بھی ترغیب دوں گا، ترک صدر طیب اردوان کی میڈیا سے گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ وہ کورونا ویکسین ضرور لگوائیں گے، انہوں نے کہا کہ آپ وائرس میں مبتلا ہوں نہ ہوں مگر کورونا ویکسین لگوانے میں کوئی حرج نہیں، احتیاط کے لئے اِسے لگوانا ہی بہتر ہے۔

ترک صدر نے کہا کہ میں یہ ویکسین لگوانے میں کوئی فکر محسوس نہیں کرتا اور عوام کو بھی نہیں کرنی چاہیئے، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ویکسین لگوانے کی ترغیب دینے کے لئے یہ ضروری ہے کہ پہلے میں خود یہ ویکسین استعمال کروں۔

ایک سوال کے جواب میں ترک صدر نے یہ واضح کیا کہ ہمیں اپنی عوام کی صحت کی حفاظت کے لئے جو کچھ کرنا پڑا ہم کریں گے اور کورونا ویکسین کے لئے جو اقدامات اُٹھانے پڑے اُٹھائیں گے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے لئے ترکی چین اور روس سے رابطے میں ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.