پیٹرول پمپ پر خطرناک واردات، دیکھیں دل دہلا دینے والی اس ویڈیو میں

image

دنیا بھر میں روزانہ ہی خطرناک حادثات اور واقعات کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر دل خوفزدہ ہوجاتا ہے بالکل ایسی ہی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔

کیلیفورنیا میں کم عمر ڈکیت بوڑھے شخص کو زخمی کرنے کے بعد اس کی گاڑی لے کر فرار ہوگئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کم عمر لڑکوں نے گذشتہ ماہ وکٹرویل کے پٹرول پمت اسٹیشن پر رات گئے ایک معمر شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا پھر معمر شخص کی جانب سے واقعے کی رپورٹ درج کرائی گئی جس پر پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کیا۔

مقامی پولیس کا گرفتاری سے متعلق کہنا ہے کہ جرائم میں ملوث کم عمر لڑکوں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتارکیا گیا ہے، ان کا تعلق جرائم پیشہ گینگ سے ہے جو اس سے قبل بھی گلیوں اور سڑکوں پر پر لوٹ مار کی وارداتیں کرتے رہے ہیں۔

مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی گئی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سیاہ فام لڑکے جو منہ پر نقاب لگائے وکٹرویل کے فیول اسٹیشن پر گاڑی میں فیول ڈالنے والے معمر شخص پر دھاوا بولتے ہیں، دونوں حملہ آور پہلے پہل معمر شخص کو ہراساں کرتے ہیں، بعد ازاں ان میں سے ایک چکمہ دیتے ہوئے معمر شخص کی گاڑی سے سامان نکال لیتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.