ٹروڈو کا بیان! بھارت کیوں تلملا اٹھا؟

image

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی بھارتی کسانوں کے حق میں سامنے آگئے، بھارت نے ٹروڈو کے بیان کو بھارت کے معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم نے بھارت کسانوں کے حق میں بیان جاری کیا کہ ''کینیڈا بھارتی کسانوں کے پُر امن احتجاج کے دفاع میں ہمیشہ بھارتی کسانوں کے ساتھ ہے'' انہوں نے اس معاملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارتی کسانوں کے معاملے پر کینیڈا بھارتی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔

کینیڈین وزیراعظم کے بیان پر بھارت برہم ہوگیا، کسانوں کی حمایت میں بیان کیوں دیا؟ بھارت نے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کروا دیا، بھارت نے اس معاملے پر مؤقف اختیار کیا کہ اگر کینیڈا کی جانب سے ایسے بیانات جاری رہے تو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ کئی روز سے لاکھوں کسان زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور کینیڈا سمیت کئی ممالک اس معاملے پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.